T20 ورلڈ کپ2021:انگلینڈ اور پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی،پوائنٹس ٹیبل کی نئی فہرست جاری
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں انگلینڈ اور پاکستان چار چار میچوں میں نا قابل سشکست رہتے ہوئے اپنے اپنے گروپ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ سپر 12 ٹیموں کے گروپ 1 میں انگلینڈ پہلے اور گروپ 2 میں پاکستان چار چار میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی پہلے دو ٹیمیں بن چکی ہیں۔ گروپ 1 میں دوسرے نمبر پر ساوتھ افریقہ تین میچ جیت کر دوسرے اور آسٹریلیا دو میچ جیتنے کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اور گروپ 2 میں افغانستان دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ انڈیا ابھی تک اپنے پہلے دونوں میچ ہارنے کے بعد پانچویں نمبر پر ہے۔ جس کے ابھی 3 میچ رہتے ہیں۔