پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائے گی۔ عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ صوبے کے عوام کا مفادبے حد عزیز ہے۔عثمان بزدار
پرائس کنٹرول کے لئے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ کسی کو عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عام آدمی کو ضرورت کی اشیاء مقررہ نرخ پر ملنی چاہیئے۔گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے اچھی کارکردگی والے اضلاع کی انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔