نیوزی لینڈ کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 2 میں آج کھیلے جارہے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے رنز کا 173ہدف دیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا کیویز ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔ سکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جب کہ آج شام افغانستان اور بھارت ابو ظبی میں آپس میں ٹکرائیں گی۔ خیال رہے کہ اس وقت اسکاٹ لینڈ گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے جب کہ نیوزی لینڈ 1 میچ جیت کر دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔