ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے افغانستان کیخلاف بغیر کسی نقصان کے 53 رنز بنا لیے
ابوظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کے کپتان محمد نبی نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔افغانستان کے سابق کپتان اصفر افغان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں ورلڈکپ کے دوران کرکٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد آج پلینگ الیون میں ان کی جگہ شرف الدین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔