شمالی کوریا کا نیا تجربہ، میزائل جنوبی کوریا میں جاگرا
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل کا تجربہ کرلیا۔ تجربے کے لیے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا کی حدود میں گرا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے نیا میزائل تجربہ کیا ہے۔ تجرباتی طور پر فائر کیا گیا میزائل شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کا میری ٹائم بارڈر عبور کر کے جنوبی کوریا کے علاقے میں گرا۔رپورٹس کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی 1945 میں تقسیم کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کی طرف سے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا میں گرا ہے۔