حملہ آور نے جیسے ہی پستول کینٹینر کی طرف کرکے ٹریگر دبایا تو میں نے بھاگ کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا:عمران خان پر حملہ کرنے والے شخص کو پکڑنے والا بہادر شخص کا اہم بیان
عمران خان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو پکڑنے والے بہادر شخص کا بیان سامنے آگیا۔وزیرآباد اللہ والا چوک کے قریب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کینٹینر پر فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزمان کو پولیس کے پکڑ لیا ہے۔واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے شلوار قمیض میں ملبوس ایک ملزم شارٹ گن کے ذریعے فائرنگ کررہا ہے، جب کہ اس کے پیچھے ایک بہادر نوجوان اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔حملہ آور کو پکڑنے والے شخص ابتسام نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے حملہ آور کو بائی پاس کے پاس سے دیکھا تھا کہ وہ عمران خان کے کینٹینر کے ساتھ بھاگ رہا تھا۔ابتسام نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس آٹو میٹک پستول تھی، جسے دیکھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی اور میں اس کے پیچھے پیچھے چلتا رہا۔ابتسام کے مطابق حملہ آور مجھے سے 5 سے 7 میٹر دور تھا، اور اس نے جیسے ہی پستول کینٹینر کی طرف کرکے ٹریگر دبایا تو میں نے بھاگ کر اس کا ہاتھ پکڑ لیا، جس سے ساری فائرنگ کینٹینر کے نیچے کی جانب ہوگئی، جب کہ کینٹینر پر کھڑے کسی بھی شخص کی طرف فائر نہیں ہوا۔ابتسام نامی شخص کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ حملہ آور کو جب میں نے پکڑا تو وہ پوری طرح تیار نہیں تھا، اور اس نے بوکھلا کر برسٹ مار دیا، اور تمام گولیاں نیچے کھڑے ہوئے افراد کی جانب ہوگئیں۔