کنٹینر پر فائرنگ، عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں سابق وزیراعظم عمران خان پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران گوجرانوالہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ جانوں کے نقصان، زخمیوں کی جلد صحتیانی کیلئے دعا گو ہیں، عمران خان اور دوسرے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔خیال رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی جس سے سابق وزیراعظم، سینیٹر فیصل جاوید اور پی ٹی آئی رہنما احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔