حملہ آور کے بیان کے باوجود اسد عمر نے عمران خان کی طرف سے افسوسناک بات کی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسد عمر نے عمران خان کی طرف سے افسوناک بیان دیا، اسد عمر نے رانا ثنااللہ ، شہباز شریف اور ادارے کے افسر کا نام لے لیا، واقعے میں ملوث شخص کے بیان کے بعد بھی ایسے بیانات دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے یہ بیان لیا، اس حملہ آور کا بیان سن لیں، جب نوجوانوں کو گمراہ کرتے ہیں سب کچھ آپ کے سامنے آجاتا ہے، اس واقعے کو بھی گھٹیا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، آپ ہر معاملے پر ادارے کو گھسیٹنےکی کوشش کر رہے ہیں، یہ کوشش ناکام ہوگی۔رانا ثنا نے کہا کہ اس واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتاہوں، واقعے پردلی اظہار افسوس کرتے ہیں، ایسے ذہن، سوچ کی ہمیشہ ہم نےمذمت،مخالفت کی ہے، برا کہا ہے برا جانا ہے، نوازشریف اور ن لیگ کی پوری قیادت نے واقعے پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حملہ آور کو پی ٹی آئی کے کارکن نے خود پکڑا ، پولیس نے فوری طور پر حملہ آور کو گرفتار کیا، اس کارکن اورپولیس کی کارروائی قابل ستائش ہے، حملہ آور کا بیان سن لیں، اسےآپ کےکارکن نے پکڑا، پولیس ساتھ لےکر گئی، واقعےکوآپ نے اپنے گھٹیا سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنےکی کوشش کی، کارکن کےقتل، اپنے زخم کو بھی آپ نے اپنے سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا۔