پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کے لیے دروازے کھولے دیے
نجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے شہریوں کے لیے دروازے کھولے دیے. جدید پولیسنگ کے نظام کو سمجھنے کے لیے آئی ٹی پروفیشنلز،سٹوڈنٹس،عام شہری سیف سٹیز ہیڈکوارٹر کا دورہ کر سکتے ہیں. وزٹ کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا ویب سائٹ سے اپوائنٹمنٹ لینا ہو گی. مینجنگ ڈائریکٹر محمد احسن یونس نے بتایا کہ پنجاب سمیت تمام پاکستان بھر سے شہری سٹیٹ آف دی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی ورکنگ کو دیکھنے اور بہتری لانے ہمیں گائیڈ کرسکتے ہیں۔ سیف سٹیز کا دائرہ کار راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور مریدکے میں بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ سیف سٹی 15(ون فائیو)پر 11 کروڑ سے زائد کالز وصول کرتے ہوئے شہریوں کو مدد فراہم کرچکاہے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی عدالتوں میں زیر سماعت 20ہزار سے زائد کیسز میں کیمروں سے حاصل کردہ شواہد فراہم کر چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب پولیس کا مستقبل ہے اور ہمیشہ آپ کی امیدوں پہ پورا اترے گا۔