اسموگ کی ابتر صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور کے پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری کلاسوں سے اوپر بچوں کی صحت پر خصوصی نظررکھی جائے، سرکاری اور نجی سکولوں میں ماسک کی پابندی لازمی ہونی چاہئے۔ مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ گزشتہ روزلاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح1067ریکارڈکی گئی،بھارت سےسموگ آئی اورایک دم پھیل گئی، بھارت سےآنیوالی ہواؤں سےلاہورسب سےزیادہ متاثرہوا،بھارت میں فصلوں کی باقیات کوجلانےسےدھواں سے فضاآلودہ ہوئی،لاہوربارڈرکےعلاقےمیں آلودگی کی شرح1ہزارسےتجاوزکرگئی،لاہورمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح1194ریکارڈکی گئی،لاہورفضائی آلودگی کےاعتبارسےدنیامیں پہلےنمبرپرآگیا۔ سینئر صوبائی وزیرکاکہناتھا کہ لاہورمیں سموگ کی صورتحال مزیدپیچیدہ ہوگئی،پہلی بارسموگ سےنمٹنےکیلئے8ماہ سےکام کیاجارہاہے،وزیراعلیٰ مریم نوازنےسموگ پرقابوپانےکیلئےتمام متعلقہ اداروں کواہداف دیئے،سموگ سےبچاؤکےحکومتی پلان پرسختی سےعملدرآمدکرایاجارہاہے،ماحولیاتی تحفظ کےادارےمیں قائم’’وارروم‘‘24گھنٹےجنگی بنیادوں پرکام کرہاہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ غیرقانونی بھٹوں کومسمارکیاجارہاہے،فیکٹریوں کی چیکنگ کی گئی ہے۔ ان کامزید کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے سرکاری پرائمری سکولوں کوایک ہفتےتک بندرکھنےکافیصلہ کیا ہے،پلےگروپ سےپرائمری تک کےسکول ایک ہفتےکیلئےبندرہیں گے۔ چندی گڑھ بھارت سے ہوا پاکستان کی جانب آئی، لاہور کے اندر بہت سےعلاقے بھارت سے آنے والی ہوا سے متاثر ہوئے۔
پنجاب حکومت نےپرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بندکردیئے
Nov 03, 2024 | 15:00