لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) ٹو کو جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر تکمیل پی آئی سی ٹو کا دورہ کیا اور کینال کے قریب پی آئی سی ٹو کی تعمیرات کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران مریم نواز نے مختلف شعبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیاں دیکھیں اور تعمیراتی مٹیریل اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا جبکہ اسپتال کے مختلف فلور پر ڈرائی پارٹیشن وال او رایچ ویک کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی آئی سی ٹو کو جلد فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت دی اور کہا کہ پی آئی سی ٹو بننے سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر مریضوں کا دباؤ کم ہوگا. ہر ڈسٹرکٹ میں کارڈیالوجی کی مکمل سہولتوں کی فراہمی کے پلان پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چلڈرن ہارٹ سرجری کے لئے کارڈ سسٹم متعارف کرانے سے سینکڑوں بچوں کے آپریشن آسانی سے ہوچکے ہیں۔ اس دوران پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او شاہ میر اقبال نے مریم نواز کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے شاہ میر اقبال کو شاباشی دی اور ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے لئے درکار میشنری کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔مریم نواز کو پی آئی سی ٹو پراجیکٹ کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی .جس میں بتایا گیا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ٹو پراجیکٹ 250بیڈز پر مشتمل ہوگا. پی آئی سی ٹو میں جدید ترین ہائیبرڈ آپریشن تھیٹر بھی بنائے جائیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی آئی سی ٹو میں ایمرجنسی، سرجیکل، میڈیکل آئی سی یوبھی بنیں گے. پی آئی سی ٹو کے گرے اسٹرکچر کا تقریباً 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی پی آئی سی ٹو کو جلد فعال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
Nov 03, 2024 | 19:40