مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و ستم کم نہ ہو سکے۔
سرسبز مقبوضہ وادی کو بھارتی درندہ صفت فوج نے لہو لہو کر ڈالا، ظلم و ستم ہیں کہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہے، تمام تر پابندیوں اور سختیوں کے باوجود تحریک آزادی کو دبایا نہ جا سکتا، دہشتگرد فوج نے مزید پانچ کشمیریوں کو شہید کر ڈالا، بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو آپریشن کا بہانا بنا کر کے مارا، سری نگر ائیرپورٹ کے قریب بی ایس ایف پوسٹ پر فائرنگ کے بعد بھارتی فوج آّپے سے باہر ہوئی اور جہاں تین بھارتی فوجی زخمی ہوئے، جس کے بعد فوج نے کئی علاقوں کے سیل کر کے دھاوا بولا اور اس دوران اندھا دھند فائرنگ بھی کرتی رہی۔ دوسری جانب کپواڑا میں بھی حالات تاحال کشیدہ ہیں، جہاں قابض فوج نے دو نہتے کشمیریوں نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا، دونوں نوجوان نہتے تھے جن کو آزادی کے نعرے لگانے پر شہید کیا گیا، ادھر پلوامہ میں بھی حالات نہ سنبھل سکے، جہاں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا