آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔
ملک میں دھوپ کا راج برقرا ہے، اکتوبر آگیا لیکن گرمی ابھی تک اپنا آپ دکھا رہی ہے، محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، آج لاہورمیں درجہ حرارت 33 ،اسلام آباد میں 30 اور کراچی میں بھی 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر برقراررہے گی، گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔