ختم نبوت سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،نیا پرانا پیرا گراف ہوبہو ایک ہی ہے:وزیرقانون زاہد حامد
اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات بل موجودہ حکومت نے متعارف کرایا۔۔،، بل میں ختم نبوت سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، نیا پرانا پیرا گراف ہوبہو ایک ہی ہے،، جو حلف نامہ پہلے تھا وہی اب بھی موجود ہے،،ختم نبوت کیخلاف کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے،بل آن لائن موجود ہے کوئی بھی اس کے متن کا جائزہ لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا انتخابی بل میں ترمیم چوری چھپے نہیں کی تمام جماعتوں سے مشاورت کی گئی۔۔ جب بل مشاورت شروع ہوئی تو پیپلزپارٹی نے مشرف دور کاقانون ختم کرنے کی تجویز دی جسے سب نے قبول کیا،اس وقت پاناماسکینڈل کا نام ونشان بھی نہ تھا۔یہ کہنا درست نہیں کہ ایک شخص کیلئے ترمیم لائی گئی ہے، شق دو سو تین میں ترمیم کیلئے دونوں ایوان متفق تھے، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آزادانہ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو مزید اختیارات تفویض کئے گئے،بل کی منظوری کا مقصد جمہوری نظام کا استحکام ہے، سیاسی مخالفین جمہوری نظام کیلئے نہیں ذاتی مفادات کے لئے شور کر رہے ہیں