ایف بی آرنے ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑی کارروائی کا آغازکردیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک سوانہتربڑے ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ یہ ٹیکس چورتین ہزارسی سی کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں اورماہانہ دس لاکھ سے زائد کرائے کی آمدن میں حاصل کرتے ہیں،ان ٹیکس چوروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ایف بی آراعلامیہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں دوکروڑ سے زائد جائیداد رکھنے والے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔یہ ٹیکس چوراٹھارہ سوسی سی سے زائد کی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں۔ایف بی آرکا کہنا تھا کہ تمام ٹیکس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی،مقررہ وقت پرٹیکس گوشوارے جمع کرواکراپنے اثاثے قانونی بنائیں۔