انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 1350 ہوگئی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے اور سونامی سے متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی قلت کے باعث پولیس اہلکار دکانوں کی نگرانی کررہے ہیں، لوگ خوراک اور پانی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں،،،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو کمپیوٹر اور کیش چراتے گرفتار بھی کیا گیا ہے،دوروز بعد پالو میں خوراک کی سپلائی شروع ہوگئی ہے،انسانی ریلیف کے قافلے شہر میں داخل ہونا شروع ہوگئے ہیں،دوسری جانب کچھ لوگ تاحال گھروں اور عمارتوں کےملبےتلے دبے ہیں،28 ستمبر کو انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی کے شہر پالو کو شدید زلزلے کے بعد سونامی کی لہروں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جس کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔