ہمارے لیے اپوزیشن نئی بات نہیں،، مسلم لیگ ن اقتدار کے لئے سیاست نہیں کر رہی: حمزہ شہباز
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اپوزیشن نئی بات نہیں،، مسلم لیگ ن اقتدار کے لئے سیاست نہیں کر رہی،چاہتے ہیں جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے اندر سے جھوٹ کے اصل پلندہ کی حقیقت سامنے آئے، حمزہ شہباز نے کہا کہ جب نوازشریف بھارت سے بات کرتے تھے تو یہ کہتے تھے کہ غدار ہے اور اب یہاں ایٹمی پاکستان کے پاس پیسے نہیں اور بھینسوں کی نیلامی ہو رہی ہے، یہ کہتے تھے قرضہ نہیں لیں گے، مگر اب صحت پر کٹوتی لگا دی ہے، جبکہ بجلی گیس کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں، حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی مدت کو پورا ہونے دیانوازشریف کےپاس آپشن موجود تھا کہ وہ وینٹی لیٹر پر اپنی بیوی کے پاس رک جاتے لیکن سب کچھ چھوڑ کر آگئے،رانامشہود سے متعلق سوال پر حمزہ شہباز نے کہا کہ وہ ان کا ذاتی موقف ہے ہمارا موقف نہیں ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کے اردگرد علیم خان اور پرویز الہٰی جیسے قبضہ گروپ ہیں۔