وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے حکومتی خزانے سے تنخواہ نہ لینےکا اعلان کردیا
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نےحکومتی خزانے سے تنخواہ نہ لینےکا اعلان کردیا۔ زلفی بخاری کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ بطور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملنے والی اپنی تمام تخواہیں وزیر اعظم سپریم کورٹ ڈیم میں فنڈ میں عطیہ کر دیں،،، زلفی بخاری نے اپنے فیصلے سے متعلق کابینہ ڈویژن کوآ گاہ کردیا۔ زلفی بخاری کے ڈائریکٹر نے ضروری کاروائی کے لیے کابینہ ڈویثرن کو خط لکھ دیا۔