ترکی: بھاری رقوم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کے الزام میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
ترکی غیرقانونی طور پر بیرون ملک رقوم منتقل کرنے کے الزام میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے گئے ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت 417 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق ان افراد نے 2.5 ارب لیرا کی رقوم امریکا منتقل کی تھیں۔ ترک کرنسی لیرا کو اس وقت اپنی قدر میں کمی کے بحران کا سامنا ہے۔رواں برس ترک لیرا کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر چالیس فیصد کم ہوئی ہے۔ ترک صدر ایردوآن الزام لگایا کہ امریکا نے ترک معیشت پر حملہ کر رکھا ہے۔