وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کی ملاقات۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور گڈ گورننس کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بنیادی سہولتوں میں اضافہ کیا جارہاہے ۔ منفی سیاست کرنے والوں کوعوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کرچکے ہیں ۔وزیراعلیٰ
عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلانے کا دور گز رچکا ہے ۔ اب صرف کام ،کام اور کام کی سیاست ہوگی۔ ماضی میں غلط ترجیحات کی وجہ سے صوبے کے عوام کا بے پناہ نقصان کیاگیا۔ سابق دور میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دی گئی۔ موجودہ حکومت نے آتے ہی عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے پروگرام پر کام کا آغاز کیاہے۔
چودھری پرویز الٰہی نے کیا کہ سابق دور میں صوبے کا حلیہ بگاڑا گیا ۔ صوبے کو دیوالیہ کرنے کا کریڈٹ ماضی کی حکومت کو جاتا ہے ۔ میرے دور کے مفاد عامہ کے منصوبوں کو ذاتی انا کی بھینٹ چڑھایا گیا۔ فلاح عامہ کے ا ن منصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے عام آدمی کو ہوا۔ عوام نے ووٹ کی طاقت سے سابق حکمرانوں سے حساب لیا ہے۔ موجودہ دور عوام کا ا پنا دور ہے۔ اب صوبے میں ذاتی پسند و ناپسند نہیں بلکہ میرٹ اور گورننس کی حکمرانی ہوگی۔چودھری پرویز الٰہی