اگر پی ٹی آئی کےدعوے پراعتبار کرلیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا,خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا کی۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کی باتوں میں سچ کا فقدان ہے ۔ وزیر خزانہ نے بلوچستان اور کے پی کے میں بجلی کا ذکر کیا لیکن لائن لاسز کا نہیں بتایا۔ دوہزار تیرہ میں وزیر اعظم نے قوم سے اندھیرے ختم کرنے وعدہ کیا اور اسے پورا کیا۔ ۔ میاں نواز شریف کی حکومت کو پانچ ہزار میگاواٹ کے منصوبے کا اعزاز حاصل ہوا۔ انکا کہنا تھا کہ بجلی کے منصوبے سستے ہونے کے علاؤہ تیزی سے مکمل کیے گئے۔ ٹرانسمشن لائنوں میں کمزوری ہے تو دور ہونی چاہیے۔ کے پی کے میں ٹرانسمشن کے نظام پر کام کیا ہی نہیں گیا۔ غلط بیانی ،دورغ گوئی اور وقت ضائع کرنے پرحکومت کی بھرپور گرفت کریں گے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم کے منصوبوں کو بھی ن لیگ کے دور میں مکمل کرایا گیا۔ نیلم جہلم کو پانچ سال میں مکمل ہونا تھا کیوں نہیں ہوا۔ اگر پی ٹی آئی کےدعوے پراعتبار کرلیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا۔ پی ٹی آئی نےکہا تھا کہ صرف کےپی میں نہیں پورے پاکستان میں بجلی فراہم کرینگے۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے منفی چھ میگاواٹ بجلی پیدا کی۔