شریف برادران نے ہر ادارے میں مال کمایا ہے، شہبازشریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ان کی بنائی کمپنیوں کے خلاف نوٹس لے رہے ہیں، 10 سال میں قبضے ہوئے ہیں لوگوں پر جھوٹی ایف آئی آر ہوئی ہیں، جبکہ عدالت نے ان کے بارے میں لکھا تھا کہ یہ سیسلین مافیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پنجاب اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر شہزاد وسیم کامیاب ہوں گے۔ رانا مشہود کے بیان سے متعلق سوال پر پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کے بیان پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ کو کیوں تبدیل کریں گے وہ ایک پڑھے لکھے انسان ہیں۔