پاک برطانیہ معاہدے کے تحت بہت سے لوگ ہمارے حوالے کیے جائیں گے،اسحاق ڈارہی بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوں گے،کسی سے ڈیل نہیں ہوگی,وزیراطلاعات فواد چوہدری
اسلام آباد میں حکومت کے سوروزہ پلان کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاک برطانیہ ملزمان حوالگی معاہدے کے تحت بہت سے لوگ پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے،،اسحاق ڈارہی بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کوکہا ہے اندرون و بیرون ملک تعیناتیوں کےحوالے سے سابق دورکے لوگ نہ لگائیں،کینیڈا میں ہائی کمشنرطارق عظیم کوخود استعفیٰ دے دینا چاہیے،،ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ ڈیل نہیں ہوگی،،نیب میں اصلاحات کررہے ہیں۔۔اس موقع پروزیراعظم کے مشیرشہزاد ارباب نے کہا کہ سینئرافسران کے حوالے سے جامع پالیسی بنارہے ہیں،مقامی حکومتوں کے نظام کے مسودے میں تین اہم امورپراتفاق ہوگیا ہے،،ضلع کی سطح پرمئیرسربراہ ہوگا جس کا انتخاب براہ راست ہوگا،انھوں نے کہا کہ یونین کونسلزکی جگہ ویلج کونسلزبنائی جائیں گی،، وزیراعظم کراچی ماسٹرپلان کےحوالے سے تمام امورکی نگرانی کررہے ہیں،،،،