ملک میں فوری اورسستاانصاف تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، فوجداری نظام میں تیزترانصاف تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے،وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے چیمبر میں ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم، اسد عمر، مشیروزیراعظم شہزادارباب،اٹارنی جنرل انورمنصور نے شرکت کی۔ وزارت قانون وانصاف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کوبریفنگ دی گئی۔ وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نےنظام میں نقائص اور اصلاحات کی نشاندہی کی،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کوانصاف اورعدلیہ کوسہولیات فراہم کرنےکیلئے پرعزم ہے، ملک میں فوری اورسستاانصاف تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، فوجداری نظام میں تیزترانصاف تحریک انصاف کا ایجنڈا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی اقتصادی، سیاسی اور امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا، پارٹی امور اور 100 روز کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے اداروں میں بہتری کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔