پاکستان کی سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست، سیریز بھی جیت لی

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔سری لنکا نے دھنشکا گونا تھیلاکا کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں فتح کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو پاکستان نے بلے بازوں کی ذمہ دارانہ کارکردگی کے بدولت 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔