بریگزٹ بارے بورس جونسن کی تجاویز سے اراکین پارلیمنٹ متاثرنہیں ہوئے

یورپین پارلیمنٹ کے بریگزٹ بارے گروپ کے سربراہ نے گزشتہ روزخبردارکیاہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جونسن کی جانب سے پیش کئے گئے مجوزہ نئے انخلاءکے معاہدے سے اراکین پارلیمنٹ متاثرنہیں ہوئے ہیں ۔ سابق بلجیئم کے وزیراعظم گوئے ورہوف سٹیڈٹ نے کہاکہ کل ہم اس حوالے سے وجہ جاننے کے بعداپناموقف پیش کریں گے ،کہ تجویزمیں کیاچیزناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تقریباہرایک ممبرکے ابتدائی جائزے کے مطابق بی ایس جی مجموعی طورپرمثبت نہیں ہے اورتجویزپیش کی کہ برطانیہ کی پیشکش معاہدے پرپہنچنے کیلئے سنجیدہ کوشش نہیں تھی ،تاہم یہ ناکامی کی ذمہ داری برسلزکی طرف موڑنے کی کوشش ہے ۔