مولانافضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان کردیا

جمیعت علمائے اسلام نے 27 اکتوبر کو حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزادی مارچ اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے، بلاول بھٹو نے اکتوبر میں آزادی مارچ کی مخالفت کی ہے اور اسے موخر کرنے کی تجویز دے دی ہے۔پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، مصطفی کھوکھر، قمرالزمان کائرہ اور دیگر رہنماء ملاقات میں موجود ہیں۔جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم درانی، مولانا اسد محمود اور دیگر رہنماء ملاقات میں شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مسلم لیگ ن کے وفد سے ہونے والے ملاقات اور مشاورت سے بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کریں گے۔