اپوزیشن سے معاملات طے ہیں، مولانا فضل الرحمان کوئی لانگ مارچ نہیں کریں گے، اندر کی بات ہے عمران 5 سال پورے کرینگے:شیخ رشید کا دعویٰ

کراچی میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے جہاں ریلوے کے حوالے سے بات کی وہی انہوں نے اپنے سیاسی انداز میں اپوزیشن سے متعلق دعویٰ بھی کردیا۔دوران گفتگو مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت مخالف مارچ سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ سب مسئلہ طے ہے، لانگ مارچ، دھرنے کا وقت نہیں آئے گا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بہت ڈینگی پھیلا ہوا ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ مولانا کو ڈینگی ہو۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ چور کا پتا جب لگتا ہے جب وہ اقتدار میں آتا ہے ، صرف نواز شریف اور زرداری چور نہیں ،پورا معاشرہ چور ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کے مسافر بڑھنے میں کسی کا کوئی کمال نہیں، آبادی ہی اتنی بڑھ گئی ہے لوگ ریلوےپرہی سفرکرتےہیں، ہم نے آج تک 15فریٹ ٹرینیں چلا چکے ہیں، پلوامہ حملے کے بعد پوچھا گیا ٹرینوں کی کیا پوزیشن ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فضل الرحمان کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے، جو تقریر فضل الرحمان نے چوک میں کرنی تھی، وہی بات عمران خان نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے سامنے کی۔ انہوں نے کہا ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ چور ہے، پتا اس وقت چلتا ہے جب اقتدار میں آتا ہے۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن سے تمام معاملات ٹھیک ہیں ، معاملات طے ہیں،لانگ مارچ اوردھرنے کا وقت نہیں آئے گا، ہم نہیں چاہتے مولوی اسلام آباد میں ڈینگی سے لڑیں، میں مولانا فضل الرحمان کو ڈینگی سے بچانا چاہتا ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کشمیر کے زبردست مؤقف پرقوم اور شہبازشریف ساتھ ہیں، تھوڑے دنوں میں بلاول بھی مسئلہ کشمیر پرعمران خان کےساتھ ہوگا اور دونوں لیڈران فضل الرحمان کوسمجھانے میں کامیاب ہوں گے۔پاکستان بحران سے نکلنے جارہاہے مگر اپوزیشن مایوسی پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہے، عمران خان کے دورِ حکومت میں ہی بلٹ ٹرین چلائیں گے۔