ساہیوال ، رکشہ اورکار میں خوفناک تصادم
ساہیوال کے علاقے اڈہ شیریں والا کے قریب کار اور رکشہ میں تصادم کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 7افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے پراسیکوٹر زبیر خالد بہاولنگر اور پراسیکوٹرخلیل احمد عارف والا ڈیوٹی پرجارہے تھے کہ کاراور رکشے میں ٹکر ہوگئی ، دونوں ساہیوال کے رہائشی تھے، جبکہ رکشے میں سوار پانچ سکول جانیوالے بچے بھی شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکار موقع پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اورزخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔