کراچی،ایس او پیزکی خلاف ورزی،10سے زائد ہوٹل، ریسٹورنٹس سیل
کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز نظر انداز کرنے پر 10 سے زائد چائے کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کیا،کارروائی کے دوران 10 سے زائد چائے کے ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ کے ہوٹلز سیل کیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کے دوران درجنوں مقامات پر دیگر ریسٹورنٹس کو بھی تنبیہ کی گئی۔ جمشید ڈویژن اور ضلع شرقی کے کئی مقامات پر ریسٹورنٹس اور بیکری مالکان کو جرمانے کیے گئے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے پر انتظامیہ نے ملیر کے 44 علاقوں میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیر کے مطابق ان علاقوں میں گلشن حدید، بن قاسم، ملیر کینٹ، جعفر طیار سوسائٹی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔