نیول چیف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سے الوداعی ملاقات
نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات کی ہے ۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ، جنرل ندیم رضا نے ملک و قوم کیلئے شاندار خدمات پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شکریہ ادا کیا ۔