وفاق اور سندھ کی حکومتوں کا کراچی میں لوکل ٹرینوں کو آزمائشی بنیادوں پر چلانے پر اتفاق
وفاقی اور سندھ حکومتوں نے آئندہ دوماہ کے دوران کراچی میں بارہ کلومیٹر کی حدود تک لوکل ٹرینز آزمائشی طور پر شروع کرنے اور اگلے مرحلے میں انہیں جدید سرکلر ریلوے نظام کے ساتھ ملانے کے منصوبے پر اتفاق کیا ہے۔یہ فیصلہ منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر اسد عمر اور سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے درمیان ہفتے کے روز کراچی میں ایک ملاقات میں کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ جلد شروع کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔