وادی سون میں ہزاروں سال قدیم قلعے کے آثار برآمد
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہرین آثار قدیمہ کی وادی سون میں مہم کامیاب رہی، وادی سون میں ہزاروں سال قدیم و تاریخی قلعہ تلاجہہ کے آثار برآمد ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ہزاروں سال قدیم و تاریخی آثار قدیمہ کی دریافت پر کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ماہرین آثار قدیمہ کی وادی سون میں مہم کامیاب رہی۔