وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت میں نمایاں استحکام آیاہے: وزیر خزانہ شوکت ترین
خزانے اورمحصولات کے وزیرشوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت برآمدات کے حجم میں زیادہ سے زیادہ اضافے کے لئے کوشاں ہے جس سے ملکی معیشت مزیدمستحکم ہوگی۔ایک نجی ٹی وی چینل کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت مختلف شعبوں کو بلامنافع قرضوں کی فراہمی کامنصوبہ تیارکررہی ہے۔شوکت ترین نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت میں نمایاں استحکام آیاہے اور کروناوباء سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال کے دوران بھی اقتصادی ترقی کی شرح نموبرقرارر ہی ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران حکومت عوام کوایک سوپچیس ارب روپے کی براہ راست سبسڈی دے گی جس سے ان کی معمول کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ حکومت سماجی بہبود کے احساس پروگرام کے تحت ساٹھ لاکھ غریب اورمستحق خاندانوں کومالی امداد بھی فراہم کریگی۔شوکت ترین نے کہاکہ حکومت بے روزگاری پرقابوپانے کے لئے جلدہی ہرخاندان کے ایک فرد کے لئے تکنیکی تعلیم کی فراہمی کاپروگرام شروع کرے گی۔