عمر شریف کی نماز جنازہ کل جرمنی میں ادا کی جائے گی
برلن : معروف اداکار عمر شریف کی نماز جنازہ کل جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں ادا کی جائے گی۔۔ عمر شریف کی میت کو کل صبح غسل دیا جائے گا۔نماز جنازہ نیور مبرگ کی ترکش مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ عمر شریف کی میت ممکنہ طور پر منگل کو پاکستان لائی جائے گی۔عمرشریف کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد کی میت پاکستان روانہ ہونے سے کے بعد پاکستان میں نماز جنازہ کے وقت کا اعلان کیا جائے گا۔ عمر شریف کی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی ؒ کے قدموں کی طرف جشمے کے قریب کی جائے گی۔ سندھ حکومت نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے قریب تدفین کی اجازت دے دی ہے۔