انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے کیس میں 2 گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع
ڈرگ کورٹ لاہور نے انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے کیس میں 2 گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع کردی۔پولیس نے انجکشن سے بینائی متاثر ہونے کے کیس میں گرفتار ملزم عاصم اور بلال کو ڈرگ عدالت میں پیش کیا۔پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ میو ہسپتا ل میں متاثرہ بینائی کے 23 مریض زیر علاج ہیں، ملزمان سے تفتیش کرکے اصل ملزمان تک پہنچنا ہے اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔