جسٹس عرفان سعادت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے عہدے کاحلف اٹھا لیا
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت نے قائم قام چیف جسٹس کے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔سینئر جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے جسٹس عرفان سعادت سے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف لیا۔جسٹس عرفان سعادت سندھ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ عہدے کی مدت مکمل ہونے پر دو اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔