اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیروکیل شیر افضل مروت کی گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر تحریک انصاف کے لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، پٹیشنر شیر افضل مروت اپنے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے پولیس سمیت دیگر فریقین سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں، عدالت نے کہا کہ یہ بھی بتائیں کہ شیر افضل مروت کا نام ای سی ایل میں تو شامل نہیں۔بعدازاں آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پیشگی اطلاع کے بغیر شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔