فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا وہی ضامن تھے،خواجہ آصف
مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض آباد میں جن لوگوں نے دھرنے والوں کو بٹھایا تھا وہی ضامن تھے، فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نے معاہدے میں شامل ہونے کا اصرارکیا۔ ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان کی بہت بڑی تعداد سوات اور فاٹا میں ہے، ان لوگوں کو وہاں لا کر بٹھایا گیا، اس وجہ سے دہشتگردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوگا۔فیض آباد دھرنے سے متعلق سابق وزیر کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے میں فیض حمید نے معاہدے میں شامل ہونیکا اصرارکیا، جن لوگوں نے دھرنے والوں کوبٹھایا تھا وہی ضامن تھے۔