امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈنے پشاوردھماکےمیں امریکی شہریوں کی ہلاکت کی تردید کردی
وکٹوریہ نولینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی قونصل خانے کی گاڑی میں دوپاکستانی اوردوامریکی اہلکارسوارتھے، دھماکے کے نتیجے میں چاروں اہلکارزخمی ہوئے ہیں اورکسی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکی انتظامیہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لئے پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفارتخانے نے بھی پشاور دھماکے میں امریکیوں کی ہلاکت کی خبروں کی تردید کی ہے۔ سفارتخانے کے مطابق دھماکے میں دو پاکستانی اہلکارزخمی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔