امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے تین ہزار ایکڑ کےرقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اینجلس نیشنل فاریسٹ میں آتشزدگی کے باعث ایک ہزار سے زائد سیاحوں کو علاقے سے نکال دیا گیا ہے جبکہ تین ہزار سے زائد ایکڑ رقبےپر پھیلی آگ کو تین سو فائر فائٹرز بجھانے میں مصروف ہیں،امدادی کاموں میں ہیلی کاپٹرز کا بھی استعمال کیاجارہا ہے،حکام کے مطابق آتشزدگی میں کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی تاہم آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی لئے تحقیقات جاری ہیں۔