تحریک انصاف لاہور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے احتساب مارچ کا آغاز ہو گیا

کپتان نے حکومت کے خلاف احتساب اننگز کا آَغاز کردیا،چئیرنگ کراس پر سٹیج تیار، لاہور سمیت مختلف شہروں سے قافلے پہنچ رہے ہیں، کپتان کی قیادت میں تمام کھلاڑی بھرپور سیاسی اننگز کیلئے پرجوش ہیں۔
شاہدرہ سے چئیرنگ کراس اور اس سے متصل ریلی کے راستوں کو کپتان کے پوسٹرز اور تحریک انصاف کے پرچموں سے سجایا گیا ہے، چئیرنگ کراس پر تحریک انصاف اور اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہے،، جو ہاتھوں میں پرچم اٹھائے، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اپنے اپنے انداز سے جوش بڑھا رہے ہیں، بڑے بڑے سپیکرز پر لگے پارٹی ترانوں نے کھلاڑیوں کو جھومنے پر مجبور کردیا۔۔تحریک انصاف کے احتساب مارچ کیلئے فول پروف حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، مال روڈ کو آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کئے گئے ہیں، چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں،ریلی کی سیکیورٹی کیلئے واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز، سراغ رساں کتے، بیرئیرز، خاردار تاروں اور تمام وسائل کا استعمال کیا گیا ہے، شاہدرہ سے چئیرنگ کراس تک تمام اونچی عمارتوں پر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے، جبکہ میٹر بس سروس بھی محدود کردی گئی