شیخ رشید کی دھمکی کام کر گئی

۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے حکومت کو دھمکی دی اگر انتظامیہ نے دو گھنٹے میں لال حویلی اور شہرکے دیگر مقامات سے کنٹینر نہ ہٹائے تو وہ اپنا راستہ خود نکالیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر کنٹینرز نہ ہٹائے گئے تو ایک ریلی ایئرپورٹ اور دوسری اسلام آباد جائے گی، حکومت میں ہمت ہے تو ان کا راستہ روک لے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی دھمکی کام کر گئی۔ راولپنڈی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر لال حویلی اور مری روڈ سمیت شہر کے دیگر مقامات پر لگائے گئے کنٹینرز ہٹا دیئے۔ دوسری جانب ڈی سی او راولپنڈی نے شیخ رشید احمد کو خط لکھ کر سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا، خط میں کہا گیا ہے آپکی جان کو خطرہ ہے، ریلی نکالنے کی صورت میں خودذمہ دار ہوں گے، ڈی سی او نے خط میں شیخ رشید احمد کو ریلی نہ نکالنے کی انتباہ کی ہے۔ ادھر شیخ رشید نے خط کو خط کو حکومت کی جانب سے منفی ہتھکنڈہ قرار دیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ مجھے روکنے کیلئے ایسے ہتھکنڈے آزمائے جارہےہیں۔ حکومت گلو بٹوں اور موٹو گینگ کو لگام دے تو مجھے کوئی خطرہ نہیں ہے۔