Waqt News
Tuesday | June 06, 2023
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Roznama Nawaiwaqt
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Waqt News
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پروگرامز
    • Saadat e Ramazan
    • Taakra
    • MAARKA
    • Apna Apna Gareban
    • Labb Azaad
    • News Show
    • Insight
    • Embassy Road
    • Salam Pakistan
    • Karachi Say Khayber Tak
    • Game Beat
    • Ayena
    • The Other Side
    • 2v2
  • ویڈیوز
    • National
    • Politics
    • International
    • Entertainment
    • Sports
    • Business
  • نیوز
    • نیشنل
    • پولیٹکس
    • انٹرنیشنل
    • اینٹرٹینمنٹ
    • سپورٹس
    • ریجنل
    • بزنس
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • وزیر اعظم کا توانائی شعبے کی اصلاحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ
  • تحریک انصاف چھوڑنے والوں کو ترین گروپ میں لانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم
  • لاپتہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی لاش ایدھی سرد خانے سے برآمد
  • حادثات میں مفلوج ہونے والے افراد کے علاج اور بحالی کے لئے حکومت پنجاب کا انقلابی قدم
  • پشاور میں تاجر کے گھر کے گیٹ پر دھماکا
  • لاہور:مختلف سکولز کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کا جناح ہائوس کا دورہ
  • ایم ڈی پی ٹی وی کیس میں درخواست گزاروں کو وکلاء تبدیل کرنے کی اجازت
  • پلاسٹک کی آلودگی اور اثرات سے نمٹنے کیلئے 7Rsکا جامع روڈ میپ پیش کیا ہے۔شیری رحمان
  • ن لیگ اپنے سیاسی جال میں خود پھنس گئی ہے۔شیخ رشید
  • خانپور:تین کم سن بھائی کھیلتے ہوئے نہر میں ڈوب کر جاں بحق
  • کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ،سپریم کورٹ کے وکیل جاں بحق
  • کراچی میں بڑی کارروائی،منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • جناح ہاوس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔
  • بلاول بھٹو کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر حاضری
  • امریکہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے ۔ترجمان امریکی وزارت خارجہ
  •  24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4مثبت کیسز رپورٹ ،6کی حالت تشویشناک
  • چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفد کے ساتھ روسی حکومت کی دعوت پر ماسکو پہنچ گئے
  • پاک، عراق برادرانہ تعلقات کو شراکت داری میں تبدیل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
  • افغانستان: نامعلوم افراد نے سکول میں زہر پھیلا دیا، درجنوں طالبات کی حالت غیر
  • پشاور: نامعلوم افراد نے مسجد میں گھس کر عالم دین کو قتل کردیا
  • بلاول بھٹو زرداری تین روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے
  • عدلیہ جانبدارانہ رویہ رکھ رہی ہے، تحریک انصاف سے مذاکرات نہیں ہوں گے: مولانا فضل الرحمن
  • وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
  • تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 10جون تک توسیع
  • عسکری تنصیبات پر دھاوے بولنے والوں کی عدالتی سہولت کاری شرمناک ہے ،سعد رفیق
  • کے الیکٹرک سے نیا معاہدہ نہیں ہونا چاہیے، حافظ نعیم
  • ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
  • جناح ہائوس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور ملزم کا اعترافی بیان سامنے آ گیا ۔
  • پی ٹی آئی کے کچھ رہنما جیل جائیں گے اور کچھ چھپ کر بیٹھے رہیں گے۔منظور وسان

دہشت گردآسان اہداف حاصل کررہے ہیں.مگر بہت جلد ان کا صفایا کردینگے:نوازشریف

Sep 03, 2016 | 17:35 5:35 PM, September 03, 2016
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp
دہشت گردآسان اہداف حاصل کررہے ہیں.مگر بہت جلد ان کا صفایا کردینگے:نوازشریف

یصل آباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد آسان اہداف حاصل کررہے ہیں. مگر بہت جلد ان کا صفایا کردینگے .دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں .کراچی کے حالات بہتر ہورہے ہیں. کراچی اپنا کھویا ہوا مقام اور روشنیاں جلد دوبارہ حاصل کرلے گا.پاکستان کی ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے، پی آئی اے اور ریلوے سمیت قومی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکے ہیں.اندھیرے میں ملک ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کو اندھیروں کی طرف دھکیلنے والی حکومتوں سے جواب مانگا جائے.(ن)لیگ حکومت نے مختصر عرصے میں بجلی بحران پر قابو کافی حد تک قابو پالیا ہے.2017ءمیں بجلی بحران کم جبکہ 2018ءمیں اس کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔وزیراعظم نے فیصل آباد میں نجی شعبے میں کوئلے سے چلنے والے 40میگا واٹ کے بجلی گھر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے اور کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر 40میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا .پلانٹ دیکھ مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے ، دو اڑھائی سال پہلے لوگ بجلی کو ترستے اور ملک میں بارہ بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی. لیکن آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر ہے . ملک کے صنعتی شعبوں کو بلاتعطل بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ بجلی میں اتنا بڑا فرق ہو گا. ہم نے مختصر عرصے میں بجلی بحران پر قابو کافی حد تک قابو پالیا ہے اور2017ءمیں بجلی بحران کم جبکہ 2018ءمیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا . انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف بجلی کی قلت کو ختم کرنا ہی نہیں بلکہ بجلی کی قیمتوں کو کم کرنا بھی ہے تاکہ ملک میں مصنوعات سستی ہوں اور ریونیو بڑھے ۔انہوں نے کہاکہ جب ملک میں ریونیو بڑھے گا تو ملک میں صحت اور انفراسٹرکچر بڑھے گا ۔انہوں نے کہا کہ اندھیرے میں ملک ترقی نہیں کرسکتا. ملک کو اندھیروں کی طرف دھکیلنے والی حکومت سے جواب مانگا جائے کہ انہوں نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے کیوں کوئی اقدام نہیں اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ 1999ءمیں جہاں موٹروے چھوڑی تھی وہیں کی وہیں رکی تھی. لیکن آج ہم نے لاہور سے ملتان اور ملتان سے سکھر اور کراچی سے حیدر آباد موٹروے شروع کردی ہے. مجھے اس بات پر فخر ہے کہ بہت جلد کراچی سے پشاور تک موٹروے ہوں گے. ہم نے ہزارہ موٹروے پر کام شروع کردیا ہے جو اگلے سال مکمل ہو جائیگا. شور کورٹ سے خانیوال تک موٹروے بنائیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے ہوں گی تو کاشتکار اپنے اجناس منڈیوں تک پہنچا سکیں گے اور ہم کھیت سے منڈیوں تک سڑکوں کا مربوط نظام بنا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 1999ءمیں وسطی ایشیاءمیں پاکستان آگے تھا لیکن ماضی کی حکومت نے اسے پیچھے دھکیل دیا. سیاسی عدم استحکام اور پالیسیوں کم عدم تسلسل پاکستان کو لے بیٹھامگر ہم نے آج پھر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، ملک کی کرنسی پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے کونے کونے میں موٹروے اور ہائی ویز بن رہی ہیں . بجلی کے کارخانہ ایک جگہ نہیں درجنوں جگہ لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریلوے کافی بہتر ہو گیا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ تھر میں کوئلے سے بجلی بن رہی ہے اور ہم اپنے ملک کا کوئلہ استعمال کررہے ہیں ، افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستان کو بنے ستر سال ہو گئے. لیکن اس کا کوئلہ استعمال نہیں ہورہا تھا .ایل این جی ، سولر اور کول بیس ہےں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی اووربلنگ روکنے کے لئے موبائل مانیٹرنگ شروع کردی ہے .جس سے لوگوں کی اوور بلنگ پر نظر رکھی جائے گی اور ان کی شکایات کو دور کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ خسارے کے شکار قومی اداروں کو ان کے پاﺅں پر کھڑا کررہے ہیں .جس کا پی آئی اے اور ریلوے منہ بولتا ثبوت ہے ، پی آئی اے کو دنیا کی بہترین آئرلائن بنائیں گے اور پریمیئر سروس اسی کی ایک کڑی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے نئے جہاں فیصل آباد سے بھی اڑا کریں گے. یورپ ، کینیڈا، امریکہ اور دیگر ممالک جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے حالات بہتر ہورہے ہیں اور وقت آنے والا ہے کہ کراچی اپنا کھویا ہوا مقام اور روشنیاں دوبارہ حاصل کرلے گا. دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہم اپنے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم بہت جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیں گے ۔مردان دھماکے سے متعلق انہوں نے کہاکہ خدا شہید ہونیوالوں کو جنت میں جگہ دے اور ان کے گھروالوں کو صبر جمیل عطاءفرمائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آسان اہداف حاصل کررہے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتا ہوں .اسی سلسلے میں بہت جلد ایک پروگرام شروع کیا جائے گا جس میں صاف پانی کی فراہمی اور علاج معالجے کی سہولیات میسر ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ ہم پورے ملک میں 40بڑے ہسپتال بنائیں گے جس سے عوام کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم ہوگی ۔قبل ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے ستارہ کیمیکل انڈسٹری فیصل آباد میں کول پاور کے ذریعے تیار ہونے والی 40 میگاواٹ بجلی کے پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا ۔ وزیر اعظم وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کے ہمراہ فیصل آباد پہنچے جہاں انہوں نے 40 میگاواٹ بجلی کے پاور پلانٹ کا افتتاح کیا ۔تقریب میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، وفاقی وزراءخرم دستگیر ، احسن اقبال ، ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر مملکت عابد شیر علی کے علاوہ صوبائی وزراء، صنعتکاروں اور تاجروں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔ ملک کے معروف نعت خواہ پروفیسر عبدالرﺅف روفی نے کلام پاک کی تلاوت کی ۔ ستارہ کمییکل انڈسٹری کے چیئرمین اور آل پاکستان کے چیمبر و آف کامرس کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے کول پاور پلانٹ کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی .انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ سوا دو سال میں مکمل ہوا ہے جس میں ساڑھے تین ارب روپے خرچ ہوئے ۔ اس پلانٹ پر 98 چینی انجیئرز نے حصہ لیا ۔ جن کے تمام اخراجات اور ان کی سکیورٹی کا بندوبست ادارے نے کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی کی کاوشوں کو سر اہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے مشاہدہ میں یہ بات ہے کہ محکمہ واپڈا کا عملہ غلط بجلی کی ریڈنگ لے کر عام صارفین کو ایک ہزار روپے کی بجلی استعمال کرنے والا بل بعض مرتبہ لاکھوں روپے میں بجھوا دیتا ہے. پھر اس بل کو درست کرانے کے لئے اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو واپڈا کے دفاتر چکر لگانے پڑتے ہیں جو کہ سراسر غلط اور عوام کے ساتھ زیادتی ہے،وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی کی میٹرریڈنگ کے لئے بل میں جو تصویر والا نظام رائج کیا ہے اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں .وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ واپڈا فیسکو اور جیسکو میں صارفین کے لئے ان کیمرہ ریڈنگ کادائرہ کار ملک بھرمیں بڑھایا جائے. تاکہ کسی بھی صارفین کو بجلی کے زائد بل وصول ہونے کی شکایت پیدا نہ ہو سکے ۔

وزیر اعظم کا توانائی شعبے کی اصلاحات کو بجٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp Whatsapp


مشہور ٖخبریں
  • سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ...

    Dec 28, 2022 | 11:02
  • بھارت کا پاکستان اور چین کی سرحدوں پر پرالے بیلسٹک ...

    Dec 28, 2022 | 00:20
  • روٹی کی قیمت میں 20 اور نان کی قیمت میں 25 روپے اضافے کا ...

    Dec 28, 2022 | 19:45
  • ڈالر کی قیمت 235 روپے سے بھی تجاوز کرگئی

    Dec 28, 2022 | 19:07
متعلقہ خبریں
  • عمران خان کے گھر کے تلاشی ، پولیس نے سرچ وارنٹ حاصل کر ...

    May 19, 2023 | 14:53
  • پاکستان اور ایران میں طے ہوا ہے فری ٹریڈ معاہدے کو جلد ...

    May 18, 2023 | 15:04
  • رجب طیب اردوغان کو اپنے حریفوں پر برتری حاصل

    May 15, 2023 | 13:48
  • کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ٹارگٹ ہرصورت حاصل کرینگے : ...

    May 21, 2023 | 11:56
  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    مردم شماری کے دوران بارہ سوالات پوچھے جائیں گے جبکہ خانہ شماری کے سوالات کی تعداد ...

  • 2

    بھارت : مرد نے دو بچوں کو جنم دے کر ڈاکٹروں کو پریشان کر دیا

  • 3

    اب نکاح نامے میں جہیز کا بھی خانہ ہوگا۔ عدالت نے حکم دے دیا۔

  • 4

    شکر گڑھ کے سرحدی علاقے سکھوچک میں ڈرون طیارہ آگرا، حساس ادارے نے ڈرون طیارہ قبضے ...

  • 5

    جڑانوالہ کا موچی 5 کتابوں کا مصنف کئی ایوارڈز حاصل کرچکا

  • 1

    لاہورمیں CTDنےکارروائی کرتےہوئے6دہشتگردوں کوہلاک کردیا

  • 2

    Protest Against Arrival of Modi In London

  • 3

    American FO blame to Pakistan

  • 4

    Modi visit: 'Huge moment' for UK and India

  • 5

    پشاور: امن دشمنوں نےسرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا،15افراد شہید،30 سےزائد ...

E-Paper - Nawaiwaqt
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہارات
  • رابطہ
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group