دہشتگردی پر سیاست کرنیوالے ملک کے مستقبل سےکھیل رہے ہیں۔ پڑوسی دہشتگردوں کے سہولت کار پیدا کرکے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنواتے ہیں: نثارعلی خان

مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ کچہری میں خودکش حملے کے افسوسناک واقعے پر حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ پشاور کے اردگرد کے علاقے دہشت گردوں کے نشانےپرہیں۔ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے دہشتگردی کے سیکڑوں واقعات روکے ہیں۔ دہشتگردوں کوپیغام دینا چاہئے کہ ایسی کارروائیوں سے نہیں ڈریں گے۔ ایک جنگ ہم نےجیت لی ہے،اب نفسیاتی جنگ جیتنی ہے۔ انکا کہنا تھا مشرف کی غلط پالیسیوں، امریکا نوازی سے ملک کو نقصان پہنچا۔ بغیر شواہد کے الزام نہیں لگاتے، ہمارے پڑوسی سہولت کار پیدا کرکے بے گناہ لوگوں کونشانہ بنوارہے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب شروع کرنے پر سب جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔ دہشتگرد مذاکرات کےبہانے حکومت کے موقف کو کمزور بنانا چاہتے تھے۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔ چوہدری نثار نے بتایا کہ پشاور کی ورسک روڈ حملے میں گزشتہ روز مارے گئے دہشتگرد غیر ملکی تھے۔افغان مہاجرین کی واپسی کے بارے میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کےحوالےسےقومی پالیسی بنانےکی ضرورت ہے۔ افغانستان میں قیام امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔