پاکستان نے دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی،امریکہ
امریکا نے پاکستان کی 30 کروڑ ڈالر یعنی 36 ارب 90 کروڑ روپے کی امداد منسوخ کردی،،پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کون فالکنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی نہیں کی، اس لیے 30 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی گئی ہے، اگر کانگریس نے منظوری دی تو یہ رقم دیگر ہنگامی ترجیحات پر خرچ کی جائے گی،کرنل کون فالکنر کا کہنا ہے کہ امداد کی منسوخی کا فیصلہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کیا ہے، واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں بھی کانگریس نے پاکستان کی 50 کروڑ ڈالر کی امداد روک لی تھی،اس طرح روکی گئی امداد کی مجموعی مالیت 80 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے،امریکا نے امداد روکنے کا اقدام ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفورڈ کو آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرنا ہے،امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امداد کی معطلی کا نوٹیفکیشن ستمبر کے آخر تک پاکستان کو بھیجنے کا امکان ہے