ملک کے مختلف شہروں میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری
ملک بھرمیں ملا جلا موسم ہے، کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہے تو کہیں حبس اور گرمی کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہیگا، تاہم تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، راولپنڈی،گوجرانولہ میں کہیں کہیں جبکہ پشاور،کوہاٹ،سرگودھا، لاہور، اسلام آباد،کشمیرمیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی