حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے صدارتی انتخاب کےلئے مجھ پر اعتماد کیا،سربراہ ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان

Sep 03, 2018 | 01:37

لاہور میں مسلم لیگ ن کے سربراہ شہبازشریف کی متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کے نمائندگان سے ملاقات ہوئی،، ملاقات میں صدارتی انتخاب کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ایم ایم اے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے صدارتی انتخاب کےلئے مجھ پر اعتماد کیا، جس کیلئے شکر گزار ہوں،، اعتماد سے حوصلہ افزائی ہوئی ، ن لیگ کے قائدین یکسو اور سنجیدگی سے معرکے کو سر کرنے کےلئے تیار ہیں،، پیپلز پارٹی کو بھی تمام اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے،مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں صدارتی امیدوار کیلئے مل کر کردارادا کریں، کوشش ہے ہمیں بھرپور کامیابی ملے،، پیپلزپارٹی کےلئے آسان ہے کہ اپنا امیدوار بٹھا دے،مسلم لیگ ن کے رہنما سعدرفیق نے کہا کہ شہبازشریف کے ساتھ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کیلئے دعا کی اور حلوہ بھی اکٹھے کھایا، صدارتی امیدوار کا موقع پیپلزپارٹی کےلئے لمحہ فکریہ ہے،ساتھ دینے کامطلب جمہوریت کو مضبوط کرنا ہے۔ 

مزیدخبریں