امریکہ نے ہماری امداد نہیں روکی بلکہ یہ وہ پیسہ تھا جو پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خرچ کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

Sep 03, 2018 | 01:37

امریکہ کی جانب سے پاکستان کا کولیشن سپورٹ فنڈ روکے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے کیخلاف جنگ میں خطیر رقم خرچ کی اور امریکہ نے یہ پیسہ ہمیں ادا کرنا تھا ،،انہوں نے کہا کہ یہ کوئی امداد نہیں تھی جو روک لی گئی بلکہ یہ ہمارا پیسہ ہے جو ہم نے خرچ کیا تھا ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کے5ستمبر کو دورہ پاکستان کے دوران ان سے بات چیت ہوگی ۔ ہم ان کا نقطہ نظر سنیں گے اور اپنا موقف ان کوبتائیں گے ۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ عزت و احترام کے رشتے کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اپنے تعلقات آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کی امریکہ ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہورہی تھی اور تعطل تھا ۔ اب جب نئے سرے سے آغاز ہورہاہے تو ہم کوشش کریں گے کہ اپنے تحفظات کو مدنظررکھتے ہوئے تعلقات کو آگے بڑھائیں۔

مزیدخبریں