پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انفینٹ فارمولا کمپنیوں کے خلاف ایکشن پلان تیار کر لیا

Sep 03, 2018 | 01:53

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹیکنیکل ونگ کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔۔۔رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی انفینٹ فارمولا بنانیوالی کمپنیوں کو دیا گیا بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم ختم ہوتے ہی کریک ڈاؤن شروع کر دے گی۔۔ انفینٹ فارمولا بنانیوالی کمپنیوں کو لیبل درست کرنے کے لیے بیس ستمبر تک مہلت دی گئی تھی۔۔۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کسی بھی قسم کے انفینٹ فارمولا کو دودھ یا دودھ کامتبادل لکھناجرم ہے۔۔انفینٹ فارمولا کمپنیاں ہسپتالوں میں تشہیری مقاصد کے لیے مفت سیمپل بھی نہیں دے سکتیں۔۔ بزنس ایڈجسٹمنٹ ٹائم کے دوران اصلاح نہ کرنے والی کمپنیوں کا تمام سٹاک مارکیٹ سے اٹھوا دیا جائے گا۔۔خلاف ورزی کی مرتکب کمپنی کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔۔۔

مزیدخبریں